دی گریٹ انڈین کپل شو کا نیٹ فلکس پر ناکامی کا حیران کن انکشاف

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کپل شرما کی نیٹ فلکس کے ذریعے اسکرین پر واپسی ناظرین کی تعداد میں کمی کے باعث عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہوگئی۔

‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ نے نیٹ فلکس پر اب تک چار اقساط کا سفر مکمل کرلیا ہے مگر اعداد و شمار کے مطابق نشر ہونے کے ایک ماہ بعد ناظرین کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ شو کی گرینڈ لانچنگ اور مہمانوں کی لمبی فہرست بھی اس کے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر پائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)


نیٹ فلکس کی گلوبل ٹاپ 10 لسٹ کے مطابق شو کی پہلی قسط جس میں رنبیر کپور، ان کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے شرکت کی تھی اسے 2.4 ملین ناظرین نے دیکھا۔ شو پہلے ہفتے تیسری پوزیشن پر رہا ، تاہم دوسرے ہفتے میں یہ شو ویورز کی تعداد میں کمی کے باعث پانچویں نمبر پر آگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)


دوسری جانب کپل شرما اور ان کی ٹیم شو کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے جشن مناتی دکھائی دے رہی ہے۔کپل ، سنیل گروور، ارچنا پورن سنگھ اور دیگر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹیم کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے شو کی عالمی سطح پر کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے اعداد و شمار کے مطابق شو کے ناظرین کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp