محمد عامرکو بالآخر ویزا مل گیا، آج ڈبلن روانہ ہوں گے

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مسلسل کوششوں کے باعث آئرلینڈ کے خلاف آئندہ 3میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر نے کامیابی کے ساتھ ویزا حاصل کرلیا ہے، آج ڈبلن روانہ ہوں گے تاہم انکی پہلے میچ میں شرکت نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بورڈ کا لاجسٹکس ڈیپارٹمنٹ اب عامر کی ڈبلن کے لیے فلائٹ کی بکنگ کے انتظامات میں مصروف ہے اور ٹیم میں شامل ہونے کے لیے ان کی بروقت روانگی کو یقینی بنارہا ہے۔

ویزے کے مسائل کی وجہ سے ابتدائی طور پر اس دورے میں عامر کی شمولیت غیر یقینی تھی۔ ٹیم کے ساتھ ویزا کی درخواست جمع کرانے کے باوجود آئرلینڈ ایمبیسی نے ابتدائی طور پر ان کا ویزا مسترد کر دیا تھا جس سے پی سی بی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بورڈ حکام نے فوری طور پر کرکٹ بورڈ آف آئرلینڈ کے ساتھ عامر کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر اعتراضات اٹھائے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ذاتی طور پر مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو حل کرنے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔

محمد عامر کی ویزا درخواست دوبارہ جمع کرائی گئی تھی اور اسے اب منظور کر لیا گیا ہے، جس سے وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ پیشرفت عامر اور پی سی بی دونوں کے لیے ریلیف کے طور پر سامنے آئی ہے، جو اہم دوروں اور ٹورنامنٹس سے قبل اپنے کھلاڑیوں کے لیے لاجسٹکس کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3میچوں کی سیریز آج سے شروع ہوگی جس کے بعد دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 12 اور 14 مئی کو ایک ہی مقام کلونٹرف پر کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کا اسکواڈ

پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میکارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!