بھارتی گاؤں ’جاتی امرا‘ کے مکین نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند کیوں؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست پنجاب کے گاؤں جاتی امرا کے مکینوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر وزارت عظمیٰ کے منصب پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، جاتی امرا کے مکینوں نے نواز شریف کے دادا میاں محمد بخش کی قبر پر مزار بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 2013 میں شہباز شریف نے اس گاؤں کا دورہ کیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس گاؤں کی ترقی کے کافی اقدامات کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گاؤں میں رابطہ سڑکیں تعمیر کیں اور ایک اسٹیڈیم بھی بنایا۔ اس کے علاوہ ایک الگ ٹینکی بننے  سے پانی کی فراہمی ممکن ہوئی۔

گاؤں والوں نے مزید بتایا کہ 1938ء میں نواز شریف کا خاندان جاتی امرا سے پاکستان ہجرت کرگیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اپنے گاؤں کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا خاندان جاتے ہوئے اپنا آبائی گھر گوردوارے کو دے گیا تھا، ان کے اس احسان پر ہم آج بھی یہاں ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، شہباز شریف بچپن میں بھی یہاں آئے تھے، ہم ان کے ساتھ کچھ دیر کھیلے بھی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ہم نے دیکھا تھا کہ ساتوں بھائی (میاں محمد بخش کے بیٹے) گاڑیوں میں یہاں آئے تھے۔

انہوں نے کہا، ’اس وقت میاں صاحب نے اپنے بچوں سے کہا تھا، بچو! دور نہ جانا، ہمیں آج بھی وہ سب یاد ہے۔‘

جاتی امرا کے لوگوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بزرگوں کے مزارات بھی یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ ہمارے گاؤں کے خاندان نے اتنی ترقی اور عزت پائی۔

جاتی امرا کا مکینوں نے کہا کہ میاں صاحب نے دبئی میں جب فیکٹری کھولی تھی تو انہوں نے جاتی امرا کے نوجوانوں سے پاسپورٹ بنانے کا کہا تھا، اس وقت ہم نے بھی دبئی جا کر نوکری کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 1978 میں دبئی گئے تھے اور 1997 میں واپس آئے، ہماری دعا ہے کہ نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں