پاکستانیوں نے وی پی این کے استعمال کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی سروسز فراہم کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی پروٹون کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے اندر وی پی این کے استعمال میں6 ہزار فیصد اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔

 انٹرنیٹ سروسز کی بندش وی پی این کے ذریعے بحال نہیں ہوتی، البتہ پابندیوں کا شکار ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز کی سروسز وی پی این کے ذریعے چلائی جا سکتی ہیں۔

 پاکستان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر بند ہے، جسے صارفین وی پی این سروسز کے ذریعے چلا رہے ہیں۔

اب وی پی این سروسز فراہم کرنے والی کمپنی پروٹون نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مختلف ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کی بندش کی وجہ سے وہاں وی پی این کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

 خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق کمپنی کے مطابق وی پی این کے استعمال میں سب سے زیادہ اضافہ ایک لاکھ فیصد افریقی ملک سینیگال میں ہوا۔

اسی طرح دوسرے نمبر پر 25 ہزار فیصد اضافے کے ساتھ افریقی ملک گیبون رہا۔ جنوبی ایشیا میں وی پی این کا سب سے زیادہ استعمال 6 ہزار فیصد پاکستان میں دیکھا گیا اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران وی پی این میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 پاکستان کی طرح نیپال میں بھی گزشتہ ایک سال کے دوران وی پی این کے استعمال میں تقریباً 5 ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور : کنزیومر کورٹ کا برانڈ لوگو والے بیگ کے 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پاکستان کا بھارت جانے سے انکار، ہاکی چیمپیئنز ٹرافی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف، کوانٹم ویلی ہائی ٹیک کاروبار کے لیے نئی راہیں کھولے گی، احسن اقبال

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

بھارتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، آج بہت مشکل سے بچے ہیں، خوفزدہ اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘