علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ایم کیو ایم رہنما کے قتل کیس میں نامزد 4 مجرموں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت کی جانب سے جن مجرموں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں ابوبکر، محمد فاروق، غزالی اور عبدالحسیب شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کا فیصلہ سینٹرل جیل میں سنایا گیا۔ اس موقع پر مجرم عبدالحسیب کی ضمانت بھی منسوخ ہوگئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ علی رضا عابدی کو 25 ستمبر 2018 کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

علی رضا عابدی 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے کامیاب ہوکر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp