غزہ کی تعمیر نو پر کتنی لاگت آئے گی اور یہ کتنے برسوں میں مکمل ہوگی؟

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کا ایک اندازے کے مطابق غزہ کی تعمیرنو کے لیے 40 سے 50 ارب ڈالر تک لاگت آئے گی اور اس کی مکمل بحالی میں 80 برس لگ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ الدارداری ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ دنیا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ایسی تباہی کہیں اور نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 فیصد رہائشی گھر اور عمارتیں تباہ ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ جائزے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تمام تباہ شدہ گھروں کی بحالی کے لیے تقریباً 80 سال درکار ہوں گے۔ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق،غزہ جنگ میں تقریباً 80 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

عبداللہ الدارداری نے کہا کہ اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے باعث غزہ کی پٹی میں ایک اندازے کے مطابق 37 ملین ٹن ملبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کی حماس اسرائیل جنگ کے میں 24 لاکھ ٹن ملبہ ہٹایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تباہی اتنی بڑی ہے جس کے باعث غزہ کا ترقیاتی انڈیکس 40 سال پیچھے چلا گیا ہے، اس انڈیکس میں تمام اسکول، تعلیم، صحت اور نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے امکانات سمیت دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

بحالی کے منصوبے پر کیسے عملدرآمد ہوگا؟

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیرنو اور انسانی ترقی سے متعلق منصوبہ جات کا تخمینہ 40 سے 50 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی اولین ترجیح 3 سالہ بعد از جنگ بحالی کا منصوبہ ہے جس کے تحت متاثرہ فلسطینی شہریوں کو عارضی پناہ گاہیں اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے سابقہ مکانوں کی جگہوں پر واپس آنے کے قابل ہوسکیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلسل جارحانہ بمباری کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار 596 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 816 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟