ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے کسی کے ساتھ بھی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے ان سے مذاکرات نہیں ہونگے، وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، لیکن یہ ان کے کیسز کو جان بوجھ کر لیٹ کررہے ہیں، ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز کوجلد سنا جائے۔

مزید پڑھیں

بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8مئی کو مخصوص سیٹوں کا کیس لگا ہوا ہے، امید ہے مخصوص نشستوں پرہمارے حق میں  فیصلہ ہوگا، ہماری سیٹیں قانون کے مطابق ہمیں ہی ملیں گی۔ عام انتخابات پر ہم نے وائٹ پیپر جاری کیا تھا، چاہتے ہیں مبینہ دھاندلی پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

’بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رکھ سکتے‘۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں آج نوٹس ملا ہے، پہلے انہوں نے ایک کیس دائر کیا تھا، توشہ خانہ سے متعلق انہوں نے ایک اور جھوٹا کیس بنا لیا ہے، انہیں اور کچھ نہیں مل رہا ہے۔ ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل جاچکے ہیں، لیکن ان کی کوشش ہے جھوٹے کیس بنائیں اور بانی پی ٹی آئی کو مزید اندررکھا جائے۔
’جج صاحب سے درخواست ہے نکاح کیس میں بھی جلد از جلد فیصلہ کریں‘

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں، ٹرسٹی کبھی بھی مالک نہیں بنتا، آج نیب نے پہلی بار 10 گواہ تسلیم کیے ہیں، عدالتوں سے درخواست ہے کہ قانون کے مطابق کیسز کا جلد فیصلہ کریں، یہ سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp