کیا پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا؟

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی بھی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جان بوجھ کر فوج کو سیاست میں دھکیل رہی ہے۔ ’ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت کررہی ہے جبکہ دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ ہم بات صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے کریں گے‘۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا کابینہ ارکان کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر مجھے کوئی تکلیف نہیں۔ میں مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کہیں بھی جا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو بالآخر سیاسی جماعتوں سے ہی بات کرنا پڑتی ہے، ہم مولانا فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے حوالے سے تحفظات ہیں وہ متعلقہ فورمز سے رجوع کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ سراج الحق اور آفتاب شیر پاؤ سمیت مختلف سیاسی شخصیات سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیا ہے۔ جو مسائل وفاق سے جڑے ہیں انہیں افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں