محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 سے باہر

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے۔ آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم نے ڈبلن میں ڈیرے ڈال دیے ہیں تاہم ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے محمد عامر پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا تاحال نہیں مل سکا ہے جس کی وجہ سے وہ آئرلینڈ کے خلاف جمعہ کو شیڈول پہلے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے۔ ویزے کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران 4سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے 4میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد عامر برطانوی شہری نرجس سے شادی کی وجہ سے برطانیہ کے مستقل رہائشی بن گئے ہیں، وہ 2018 میں پہلے ہی آئرلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں لیکن اس سال انہیں ویزا نہیں ملا ہے۔

پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کیونکہ بورڈ کا خیال ہے کہ ویزے کے بروقت اجرا کو یقینی بنانا میزبانوں کی ذمہ داری ہے، محمد یوسف کا ویزا بھی تاخیر کا شکار ہوا لیکن انہیں ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بروقت ویزا مل گیا تھا۔

پی سی بی اور محمد عامر دونوں ہی ویزے کے منتظر ہیں کیونکہ قومی اسکواڈ اس وقت آئرلینڈ میں موجود ہے جبکہ محمد عامر کا ویزا ابھی گتک جاری نہیں ہوا، قومی ٹیم آئرلینڈ میں 3 ٹی20 میچز کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں