عدلیہ میں مداخلت کا کیس: کراچی بار ایسوسی ایشن نے تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں زیر سماعت عدلیہ میں مداخلت سے متعلق کیس میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے اپنی تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو مداخلت کی ہر کوشش سے دستیاب تمام تفصیلات کے ساتھ 7 روز میں مجاز اتھارٹی کو آگاہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کوبھی پابند کیا جائے کہ رپورٹ کرنے والے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ عدم تحفظ کے باعث بہت سے ججز ایسے واقعات سے مجاز حکام کو آگاہ ہی نہیں کرتے۔

’مداخلت کی کوشش ریاستی اداروں سے ہو، خود عدلیہ سے یا نجی سیکٹر سے، ہر صورت آگاہ کیا جائے، عدلیہ اور حکومت کے درمیان فائر وال ہمیشہ قائم رہنی چاہیے۔۔۔ قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ججز کو سرکاری حکام اور انٹیلیجنس نمائندوں کے ساتھ ملنے سے اجتناب برتنا چاہیے۔‘

Khi by Asadullah on Scribd

کراچی بار ایسوسی ایشن کی تجاویز کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں عدلیہ میں مداخلت رپورٹ کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کے جائیں اور مداخلت کے حوالے سے غلط بیانی کرنے والے ججز کی خلاف کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ میں پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر سرکاری کام کے لیے حساس اداروں کے افسروں سے ملنا ضروری ہو تو مجاز حکام کو آگاہ کیا جائے، اسی طرح مداخلت سے آگاہ کرنے میں ناکامی کو جج کا مس کنڈکٹ قرار دینے کی بھی تجویز سپریم کورٹ کو بھیجی گئی ہے۔

’ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے صوابدیدی اختیارات کا بھی جائزہ لیا جائے، بینچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہونا درست نہیں، ہائی کورٹس میں بینچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا فیصلہ ججز کی 3 رکنی کمیٹی کرے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے مطابق شہریوں کی جاسوسی اور انٹیلیجنس رپورٹس کی تیاری غیرقانونی ہے، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کا شہریوں کے خلاف کیا گیا ہر اقدام غیرآئینی ہے۔

’حکومت کو انٹلی جنس ایجنسیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی جائے۔۔۔سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔۔۔عدالت ذمہ داران کا تعین کرکے سخت کارروائی کا حکم دے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

بھارت: کاکروچ تحریک نے نئی  ملک گیر مہم کا اعلان کردیا، مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار

78 افراد کو سول اعزاز دینے کی منظوری، محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس

امریکی فوج کے سربراہ کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویؐ میں حاضری، وفد کے ہمراہ نماز ادا کی

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر