ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے جبکہ کٹ کا نام ’میٹرکس‘ رکھا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2009 کی طرح قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے گی۔ میرے بس میں ہوتا تو ٹیم کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا اعلان کرتا۔

انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، جیت پر ٹیم کو مزید انعامات بھی دیے جائیں گے، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے امریکا جاؤں گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی کٹ کی رونمائی تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہین آفریدی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی شریک ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کٹ کی رونمائی کے موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی