شیرافضل مروت کا پی ٹی آئی کی تمام کمیٹیوں سے اخراج، کور کمیٹی نے توثیق کردی

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے شیر افضل مروت کو تمام کمیٹیوں سے نکالنے کی توثیق کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پڑھ کر سنائیں گئی۔ عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی فعال رکن شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری  عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو کورکمیٹی اور  سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم  دیا ہے۔

شوکاز نوٹس

عمر ایوب کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کو  شوکاز جاری کرنےکا حکم  دیا ہے، انہوں نےکہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنےکی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں۔  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

دریں اثنا عمر ایوب خان کا ایک ویڈیو بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر ہوا ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’عمران خان نے براہ راست حکم جاری کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی سے فی الفور علیحدہ کردیا جائے‘۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سےالگ کیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ  پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف  ڈسپلنری ایکشن لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن