ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے عالمی اہداف مقرر کیے جائیں، صدر مملکت

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے، شجرکاری کو فروغ دینے اور گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جمعہ کو صدر مملکت نے آذربائیجان کے ماحولیات اور قدرتی وسائل کے وزیر ’سی او پی 29 ‘ کے نامزد صدر مختار بابائیف جنہوں نے اپنے وفد کے ساتھ ان سے ملاقات کی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں گلیشیئرز کو متاثر کررہی ہیں اور پانی کی شدید قلت کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اور موسمیاتی تبدیلوں کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔

آذربائیجان نومبر 2024 میں باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (سی او پی 29) کے فریقین کی 29 ویں کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے اور وزیر، سی او پی 29 کے نامزد صدر کی حیثیت سے صدر آصف علی زرداری کو کانفرنس میں مدعو کرنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

آذربائیجان کے وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت نے آذربائیجان کو سی او پی 29 کی میزبانی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ سی او پی 29 کے نتیجے میں فنانس پر نیا اجتماعی ہدف مقرر کیا جائے گا جس سے ترقی پذیر ممالک کو اپنی موسمیاتی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں ہیکٹر رقبے پر مینگرووز کے جنگلات لگائے ہیں جس سے پاکستان کو کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

 انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مزید روابط، دوطرفہ تبادلوں اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

 مختار بابائیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بالخصوص سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صدر کو نومبر 2024 میں باکو میں سی او پی 29 میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

 صدر مملکت نے سی او پی 29 کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آذربائیجان ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی