نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکومت بیجنگ کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے امور خارجہ کمیشن، جنرل آفس کے ڈائریکٹر وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے اور دورے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی رہنماؤں، سینیئر وزرا اور کارپوریٹ شعبہ کے سرکردہ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے۔ یہ دورہ ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ کو مزید گہرا کرنے، بنیادی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کی توثیق، سی پیک سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، علاقائی امن اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کو تقویت دینے کے حوالہ سے دونوں ممالک کے عزم اور اس کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار