تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کے لیے بڑی پریشانی

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خوبصورت جزیروں اور دلفریب ساحلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور تھائی لینڈ کے سمندر کا نیلا اور سبزی مائل پانی ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے لیکن ہر طرف سے پانی میں گھرے ان جزائر کو اب خود میٹھے پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹورازم آفیشل اور مقامی افرادکا کہنا ہے کہ ایشیا میں گرمی کی شدت کے باعث تھائی لینڈ کے مشہور جزیروں میں بھی پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

تھائی لینڈ کے فی فی اور ساموئی جزیروں کا شمار مشہور جزیروں میں ہوتا ہے، فی فی آئی لینڈ پر تو ہالی وڈ فلم ‘دی بیچ’ کی شوٹنگ بھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ جزیرہ خاصا مشہور ہے۔ حالیہ موسم گرما کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث خطے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا جب کہ طویل عرصے تک کم بارشیں ہونے کے باعث آبی ذخائر بھی خشک ہورہے ہیں۔

ہوٹلوں کی ایسوسی ایشن کے صدر ویچوپن فوکاؤلوان سیر سانیا نے بتایا کہ جزیروں کو پانی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کسی بھی وقت کام روک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جزیرے کے عہدیدار اس بات پر بھی غور کرچکے ہیں کہ اگر خشک موسم جاری رہتا ہے تو مین لینڈ سے پانی منگوایا جاسکتا ہےلیکن انہیں امید ہے کہ مئی میں بارشوں سے صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp