برطانوی خاتون نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی تیز ترین ونڈو کلینر کے طور پر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
مزید پڑھیں
ایلیسیا بروز نے صرف 16.13 سیکنڈ میں 3 معیاری 114.3 x 114.3 سینٹی میٹر (45 x 45 انچ) آفس کی کھڑکیوں کو صاف کرکے خواتین کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ان کے والد، ٹیری ’ٹربو‘ بروز نے مردوں کی کٹیگری میں سنہ 1997 سے اب تک متعدد بار ریکارڈ توڑا ہے، حال ہی میں 2009 میں حیران کن 9.14 سیکنڈز کے ساتھ۔
ایلیسیا نے کہا کہ میری کوئی عرفیت نہیں ہے تاہم میڈیا نے مجھے ایک نام دینے کی کوشش کی ہے۔
33 سالہ خاتون کبھی بھی پیشہ ور ونڈو کلینر نہیں رہیں اور آٹوموٹو انڈسٹری میں کام کرتی ہے لیکن انہوں نے بہترین کارکردگی انجام دی۔
ایلیسیا اپنے والد کو مقابلہ کرتے اور انہیں عروج پر پہنچتا دیکھتے بڑی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں کھڑکیوں کی صفائی کے کاروبار میں کبھی نہیں رہی لیکن میں نے بچپن میں یہ بہت کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی کبھی اپنے والد کے ساتھ لندن جاتیں اور انہیں کام کرتا دیکھتیں اور ونڈو کلیننگ شوز میں شرکت کرتی تھیں جن کی میزبانی فیڈریشن آف ونڈو کلینرز کرتی تھی۔
سنہ2019 میں اپنے والد کی معاونت کرتے ہوئے انہوں نے صفائی کے ایک شو میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔ ایلیسیا نے خواتین کے ریکارڈ کو بنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا جس پر منتظمین نے ایک ہزار پاؤنڈ کا نقد انعام رکھا تھا۔
خواتین کے مقابلوں کے گزشتہ ریکارڈ کو 0.15 سیکنڈ کے فرق سے توڑ دینے کے بعد ایلیسیا اپنی رفتار بڑھانے اور اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔