بطور کرکٹر شہرت پانے والے شعیب ملک اب اپنے فیشن سینس کے باعث بھی خبروں میں رہنے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ہم اسٹائل ایوارڈز میں موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید بھی اپنے شوہر شعیب ملک کو اسٹائلش پرسانلٹی کا ایوارڈ ملنے پر خوشی سے نہال نظر آئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ایک اسٹوری میں انہوں نے شعیب ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو‘۔
ایک اور اسٹوری میں ثنا جاوید نے ’ہم ایوارڈ شو‘ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شعیب ملک کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک نے ہم اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی۔