ڈائنوسار جیسے لباس پہنے لوگوں کا اجتماع، گنیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کیسے غارت ہوئی؟

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے ایک شہر کی جانب سے ڈائنوسار کے لباس میں ملبوس لوگوں کے سب سے بڑے اجتماع کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کو غیر متوقع طور پر زیادہ ٹرن آؤٹ کی وجہ سے مسترد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

البرٹا کے ٹاؤن آف ڈرم ہیلر کی سیاحتی تنظیم ٹریول ڈرم ہیلر نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ شہر کے مرکز میں گزشتہ ماہ ریکارڈ کی جانے والی کوشش نے ڈائنو سار ڈریس میں 3000 سے زائد شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کیا، لیکن حکام اس ایونٹ میں شریک شہریوں کی صحیح تعداد کا تعین نہیں کر سکے۔

ٹریول ڈرم ہیلر کی مارکیٹنگ مینیجر کیری لوئیجن کےمطابق اس کوشش کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک جج موجود تھا، جنہوں نے 3000 لوگوں کو نمبر والے بریسلیٹ کے ذریعے ریکارڈ کیا، یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی جو ابتدا میں سوچی گئی تھی۔

کیری لوئیجن نے میڈیا کو بتایا کہ عالمی ریکارڈ سازی کی اس کوشش کی تصاویر اور ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ وہاں لوگوں کی تعداد دوگنا زیادہ ہوسکتی ہے، لیکن عہدیداروں کے اتنے بڑے ٹرن آؤٹ کے لیے تیار نہ ہونے کی وجہ سے شرکا کی درست گنتی حاصل نہیں کی جا سکی۔

’ہم اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھے، جبکہ گنیز حکام کا کہنا ہے کہ شرکا میں ایسے لوگ تھے جنہیں کلائی پر بریسلیٹ باندھنے کے بعد مقررہ علاقے سے جاتے ہوئے دیکھا گیا، یہ رضاکاروں کی جانب سے مقررہ جگہ میں ٹھہرنے کی صریحاً خلاف ورزی تھی، تمام شرکا کو اس جگہ مکمل ایک منٹ کے لیے جمع ہونا تھا۔‘

2019  میں لاس اینجلیس میں قائم کیے گئے 252 افراد کے موجودہ ریکارڈ کو بہت آسانی سے شکست دینے کے باوجود البرٹا کی اس کوشش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں اینٹری کے لیے نااہل قرار دیدیا ہے۔

ٹریول ڈرم ہیلر کی کیری لوئیجن نے بتایا کہ البرٹا شہرمیں اس نوعیت کی جراسک جمبوری کو ایک سالانہ تقریب بنانے کی کوشش ہے اور امید ہے کہ یہ اگلی سرکاری عالمی ریکارڈ کی کوشش کے لیے بہتر طور پر تیار ہو گا۔

’جب ہم اگلی بار گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کوشش کریں گے، تو یہ بہت مختلف ہوگا، ہم مدد اور تعاون کے دیگر طریقہ کار کو مد نظر رکھیں گے کیونکہ آئندہ ہمیں کم از کم دوگنی تعداد میں شہریوں کی شرکت کی توقع ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل