45 سال پرانے ہیلی کاپٹر حادثے کی ذمہ دار ایرانی حکومت خود ہے، امریکا

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار ایران خود ہے، 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ داری ایران پر ہی عائد ہوتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، تاہم امریکا لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ایران کی درخواست کو قبول نہیں کرسکا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایران کو ہی حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں استعمال کرنے کا فیصلہ ایران کا اپنا ہے، ایران ہی حادثے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے لیے بالکل معذرت نہیں کریں گے۔ دہشتگردوں کی سپورٹ کرنے پر ایران ان پابندیوں کا مستحق ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہوائی جہاز کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا، اور دیگر دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث رہنے کے واضح شواہد ہیں، اس لیے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا، جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محمد علی جاں بحق ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں