علیحدگی کی صورت میں رونالڈو اپنی دولت کیسے بچائیں گے؟

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے علیحدگی کی صورت دولت بچانے کے لیے قانونی قدم اٹھالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی ٹی وی شو ’ٹی وی گویا‘ نے انکشاف کیا ہے کہ النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مبیّنہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز سے علحیدگی کی صورت میں دولت کو بچانے کے لیے ایک معاہدہ کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے ایک معاہدہ کر رکھا ہے جو علحیدگی کی صورت میں اثاثوں کو تقسیم کرے گا، اس معاہدے سے رونالڈو اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ بچاسکیں گے۔

معاہدے کے تحت جارجینا روڈریگز بچوں کا مستقبل محفوظ رکھنے کے لیے ماہانہ رونالڈو سے 1 لاکھ یورو (قریباً 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لیتی ہیں۔ علیحدگی کی صورت میں یہ رقم مزید بڑھ جائے گی جبکہ لا فنکا ہاؤس بھی ان کے پاس چلا جائے گا جسے روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو میں دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جارجینا روڈریگز سال 2016 سے رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں اور دونوں نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار دیے گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 12 ماہ کے دوران 26 کروڑ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟