حج 2024: وفاقی وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج انتظامات کی نگرانی کے لیے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستان حج مشن کے زیر انتظام عازمین کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا اور عازمین حج سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 109 پروازوں کے ذریعے 26 ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد 6 ہزار 11 عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ایک ہزار سے زائد عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ عازمین حج کی دیکھ بھال اور انتظامات کے لیے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ گزشتہ 13 دنوں میں راستہ بھولنے والے 42 عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔

عازمین کرام کے 233 بیگز اور 58 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئی ہیں۔ سعودی حکام کے تعاون سے 14 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کروائی گئی ہے۔ آج چوہدری سالک حسین کی سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp