وفاقی وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ، پاکستان کے لیے دعاؤں کی درخواست

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری عازمین حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سرکاری عازمین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیر مذہبی امور نے سرکاری انتظامات کی تعریف کی اور حکومتی اقدامات کو سراہا۔ عازمین حج نے بھی گزشتہ سالوں کی نسبت امسال کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پاکستانی عازمین حج کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو منی لے جایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منی اور عرفات میں مکتب کی سہولیات کیلئے پاکستان حج مشن مسلسل مصروف عمل ہے۔

وزیر مذہبی امور نے یہ بھی یقین دلایا کہ پاکستانی معاونین حج اور پیرامیڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمین حج کے ساتھ رہے گا۔ عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

چوہدری سالک حسین نے مزید بتایا کہ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کروانے والے عازمین کی قربانی 10 ذی الحجہ کی ظہر سے عصر کے درمیان مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ امت مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں