پبلک وائی فائی استعمال کرنے سے پہلے ان 4 چیزوں کو ذہن میں رکھیں

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پبلک وائی فائی استعمال کرنے کے کئی فوائد ہو سکتے ہیں جیسا کہ اگر آپ کسی ایسی جگہ پر ہیں جہاں پر موبائل ڈیٹا نہیں چل رہا اور پبلک وائی فائی کنکشن موجود ہے تو آپ مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

پبلک وائی فائی چونکہ ہر کسی کے لیے کھلا ہوتا ہے اس لیے ممکنہ طور پر اسے استعمال کرنے سے آپ کا ڈیٹا غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔

ٹرن آف آٹومیٹک کنکشن

آپ کے موبائل میں ٹرن آف آٹو میٹک کنکشن کا ایک آپشن موجود ہوتا ہے  اگر یہ آن ہو تو اس سے آپ پبلک وائی فائی کے ساتھ خود بخود جڑ جاتے ہیں۔ایسے پبلک وائی فائی سے ممکنہ طور پر آپ کے موبائل کا ڈیٹا ہیکر کے ہاتھ لگ سکتا ہے اس لیے آپ کو اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو بند کر دینا چاہیے۔

شیئرنگ بند کریں

اگر آپ فائلز یا فولڈرز آفس کے وائی فائی سے شئیر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ پبلک وائی فائی سے یہ کام کرتے ہیں تو ایسا کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پبلک وائی فائی استعمال کر رہیں ہیں تو آپ پہلے فائل شیئرنگ کو بند کر دیں۔

آن لائن بینکنگ سائٹس استعمال کرنے سے گریز کریں

پبلک وائی فائی کے استعمال کے دوران آپ کو آن لائن بینکنگ سائٹس میں سائن ان کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور ایسی سوشل میڈیا ایپس جیس میں ذاتی معلومات ہوں انہیں بھی استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پبلک وائی فائی کنکیشن کے دوران ایسا کرنے سے ان ایپس پر موجود آپ کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔

وی پی این کا استعمال کریں

اگر آپ پبلک وائی فائی کا استعمال کر رہیں ہیں تو آپ وی پی این کا استعمال کریں اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری