مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد پلازے منہدم، سرکاری اہلکار زخمی

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کے دوران انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر شرپسندوں کے حملہ میں پتھر لگنے سے ایک سرکاری اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی اور شیوالا میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کے دوران کئی غیرقانونی عمارات منہدم کردی گئی ہیں۔

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے  انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر پتھراؤ سے سرکاری اہلکاردانیال زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، انتظامیہ کے مطابق اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مری کی ضلعی انتظامیہ  کے مطابق یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ تھا، جس میں مشینری کی مدد سے خلافِ قواعد تعمیر کیے گئے پلازوں اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مری انتظامیہ کو بہادری سے کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے والے عملے نے قانون کی سربلندی کے لیے زخم کھائے، انہوں نے پولیس کو قانون شکن حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ مری میں خلافِ قاعدہ تعمیرات اور تجاوزات کی بھرمار سے متعلق متعدد رپورٹس موصول ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی حکومت نے ان تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہر دباﺅ مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان