ہائے گرمی! سورج آنکھیں دکھانے لگا، درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمی عروج پر، سورج کی تپش بڑھنے لگی۔ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں۔ دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری مزید بڑھے گا۔ دادو اور جیکب آباد کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جنوبی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلیں گی۔ سندھ اور پنجاب موسم شدید گرم ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ظاہرکردیا۔

سورج آنکھیں دکھانے لگا۔ درجہ حرارت مزید بڑھ گیا۔ ملک کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں۔ میدانی علاقوں میں لو چلنے کے علاوہ دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ جیکب آباد اور دادو کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ روہڑی اور خیرپور 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئے۔ سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آبادا ور سرگودھا کے عوام کو بھی مزید شدید گرم موسم کا سامنا کرنا ہوگا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43، اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری رہے گا جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری اور شدت 42 ڈگری جیسی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے ہوئے کہا کہ کہ شدید گرمی میں باہر کم نکلیں۔ سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی