وزیر داخلہ نے شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ کے مسائل کا نوٹس لے لیا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی، جو پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کا نام شامل کرنے کے معاملے پر غور کرے گی اور قابل عمل حل تلاش کرے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاملے کو حل کرنے کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے ایک عملی حل کی ضرورت پر زور دیا اور کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ تمام مسائل کا جائزہ لے اور ایسی سفارشات فراہم کرے جو شادی شدہ خواتین کی سہولت کو ترجیح دیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ معاملہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران اس وقت زیر بحث آیا، جب وکیل خدیجہ بخاری، اور لاہور ہائیکورٹ کے ایک مقدمے میں درخواست گزار نے اس معاملے پر بات کی۔

یہ ان خواتین کے لیے ہے جو اپنی ازدواجی حیثیت سے قطع نظر ہوکر اپنے والد کا نام اپنے نام کے ساتھ برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اس مسئلے نے حکومتی اداروں کی طرف سے خواتین کے خلاف ممکنہ امتیازی سلوک کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

خاص طور پر طلاق کے بعد بھی اکثر عورت کی شناخت کو اس کے سابقہ ​​شوہر سے جوڑا جاتا ہے، جبکہ وہ اس بات کو ترجیح نہیں دے رہی ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش