رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرکے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم محمد حامد عرف پیا کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم 2009 تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے کام کر تا رہا، پھر ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہوا۔

ملزم کراچی میں لسانی اور سیاسی بنیادوں پر مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کرتا رہا ہے اور ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی رہا ہے، ملزم گینگ وار کے ہمراہ بھتا وصولی میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم ایم کیو ایم لندن گروپ اور گینگ وار کو بھی اسلحہ سپلائی کرتا رہا۔

دوران تفتیش ملزم نے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے بینک ڈکیتیوں، جیولری شاپس اور کنٹینرز لو ٹنے کا کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ملزم 2014سے سکھر، پشاور، اسلام آباد میں روپو ش رہا، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 ایف آئی آر درج ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp