5 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بھارت میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کیوں ملی؟

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اب وہ جون کے آخر میں ریٹائر ہوں گے۔

بھارتی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اتوار کو آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، بھارتی آرمڈ سروسز رولز کے مطابق 62 سالہ جنرل منوج سی پانڈے 31 مئی 2024 کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔

کابینہ کی تقرری کمیٹی کے مطابق جنرل منوج سی پانڈے کی مدتِ ملازمت میں اب ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد اب وہ 30 جون 2024 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ انہیں 30 اپریل 2022 کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 1970 کی دہائی میں پہلی مرتبہ بھارت میں اندرا گاندھی کی قیادت والی حکومت نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل جی جی بیور کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی، 1970 سے آج تک 5 دہائیاں گزرنے کے بعد موجود بھارتی آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل اوپیندر دویدی، جو اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جنرل منوج سی پانڈے کے بعد سب سے سینیئر آرمی افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے بعد سب سے سینیئر افسر جنوبی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اجے کمار سنگھ ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی اور لیفٹیننٹ جنرل کمار سنگھ دونوں کورس کے ساتھی ہیں۔

اس سے قبل جنرل ایم ایم نروانے کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد جنرل منوج سی پانڈے نے 30 اپریل 2022 کو بطور 29 ویں بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

اعلیٰ عہدے کا چارج سنبھالنے سے پہلے جنرل منوج سی پانڈے نائب چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ فورس کی قیادت کرنے والے کور آف انجینئرز کے پہلے افسر ہیں۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے 26 مئی 2024 کو آرمی رولز 1954 کی شق 16 اے (4) کے تحت آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔

جنرل منوج سی پانڈے نے دسمبر 1982 میں کور آف انجینئرز (بمبئی سیپرز) میں فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے 1984 میں 18 جموں کشمیر رائفلز (جے اے کے آر آئی ایف) میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں لوک سبھا کے لیے جنرل الیکشن کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا ہےاور19 اپریل سے یکم جون 2024 تک جاری رہنے والے انتخابی عمل کے 7 ویں مرحلے کے انتخابات کے لیے فوج اور پولیس دستے سیکیورٹی امور پر تعینات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم