سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر شیونگ کریم ڈال کر اس میں کم ترین وقت میں ٹیبل ٹینس کی زیادہ سے زیادہ گیندیں پھنسا کر مسلسل اپنا 171 واں ریکارڈ بھی بنا لیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش ایک مشہور شخصیت ہیں، جن کا نام بیک وقت ایک ریپر، سنگر، سونگ رائٹرز اور مختلف شعبوں میں مسلسل ریکارڈ توڑنےوالوں میں شامل ہے، نے اپنے 181 ریکارڈ قائم کرنے کے ہدف میں ایک اور اضافہ کر دیا ہے۔

ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 2 افراد کے مقابلے میں اپنے سر پر شیونگ کریم کی جھاگ ڈال کر اس میں 30 سیکنڈ کے اندر ٹیبل ٹینس کی سب سے زیادہ گیندیں پھنسانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اب انہوں شیونگ کریم کی جھاگ میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ  ٹیبل ٹینس گیندیں پھنسا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، وہ اب 171 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ رش نے پہلی مرتبہ 30 سیکنڈ میں اپنے سر پر شیونگ کریم کی جھاگ میں 14 گیندوں کو پھنسا کر مئی 2023 میں کیلیفورنیا کے رونالڈ سرچیئن کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔اب ڈیوڈ رش نے 171 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل جیتا ہے، اس ریکارڈ کے بعد وہ 181 ریکارڈ قائم کرنے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں، اگر وہ یہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ بیک وقت دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ توڑنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار