صحافی عمران ریاض کے خلاف درج دوسرے مقدمے میں کیا ہے؟

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے معروف یوٹیوبر اور اینکر عمران ریاض کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

عمران ریاض کے خلاف مبینہ طور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ سرور روڈ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) مرزا نصیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 12 جون کو تقریباً رات ساڑھے 12 بجے معروف یوٹیوبر سفید ٹویوٹا فارچونر میں سوار اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ ڈرائیو کرتے ہوئے آئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، عمران ریاض نے اے ایس ایف چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر نصب سیکیورٹی بیریئر کو روندتے ہوئے گاڑی چیک پوسٹ سے زبردستی آگے لے جانے کی کوشش کی۔

درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے لہٰذا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہونے والے تھے۔

گزشتہ روز انہیں 5 جون کو لاہور کے ایک پراپرٹی ڈیلر کی مدعیت میں درج ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں ان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پراپرٹی ڈیلر کو جائیداد دلوانے کے لیے اس سے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم لی جو انہوں نے واپس نہ کی اور نہ ہی اسے پلاٹ کی فائل لے کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ