میری طرف اشارہ کیوں کیا؟ گارڈ نے طیش میں فائرنگ کرکے ٹک بناتے نوجوان کی جان لے لی

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں سخی حسن سرینہ مال کے سامنے ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان پر گارڈ نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے مرنے والے نوجوان کی شناخت سعد احمد ولد مختیار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تیموریہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گارڈ شاہ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

گارڈ نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گارڈ کی طرف اشارے کررہا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔

ترجمان پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں