شاہ رخ خان کے پاکستانی بھانجے کا سوہنا خان کے بارے دبنگ انکشاف

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ کے پاکستانی رشتہ داروں کے حوالے سے اکثر اوقات یہ باتیں سامنے آتی رہتی تھیں کہ ان کے کچھ رشتہ دار پاکستان کے شہر پشاور میں بھی ہیں اور کنگ خان خود بھی پشاور جانے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ اب آخر کار ان کے رشتہ دار بھی سامنے آ گئے ہیں۔

پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کے رشتےداروں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ اپنے رشتے پر بات کی۔

دورانِ انٹرویو شاہ رخ کی کزن بہن نور جہاں منی کی بیٹی(ماہین خان) نے بتایا کہ میری والدہ کی اب تو وفات ہو چکی ہے لیکن ان کی 1997 اور 2011 میں شاہ رخ ماموں سے ملاقات ہو چکی ہے، اس کے علاوہ فون پر بھی دونوں کے درمیان خوب گفتگو ہوا کرتی تھی۔  جہاں تک ہماری بات ہے تو ان سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن بات چیت اچھے انداز میں ہوتی رہتی ہے۔

ماہین نے یہ بھی بتایا کہ میں میڈیا فیلڈ کی طالب علم ہوں اور چاہتی ہوں کہ اپنی امی کی خواہش پوری کروں اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھوں۔ میں نے ٹک ٹاک اس لیے جوائن کی تاکہ دنیا کو بتا سکوں کہ اب بھی پشاور میں شاہ رخ کے رشتے دار رہتے ہیں۔ جب میں دوستوں کو یہ بتاتی ہوں کہ شاہ رخ میرے ماموں ہیں تو وہ یقین نہیں کرتے اور تو اور وہ یہ بھی نہیں مانتے کہ جو تصاویر میں انہیں دکھا رہی ہوں اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑی خاتون میری والدہ ہی ہیں۔

مذکورہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ہم نام بھانجے(شاہ رخ خان) بتاتے ہیں کہ ماموں بہت ہی خوش اخلاق، ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ، وہ اکثر مجھے فون پر دورانِ گفتگو ’اوئے بھانجے‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور پھر انگریزی اور ہندی میں گفتگو شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ ان کی بیٹی سے بھی اچھے انداز میں بات ہوتی ہے لیکن ہاں ان کا بیٹا موڈی ہے ۔

خیال رہے کہ گفتگو کے آخر میں کنگ شاہ رخ کے بھانجے نے کہا کہ میرا تو کاروبار کی طرف رحجان ہے لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ آئندہ سال دبئی روانہ ہوں تاکہ ماموں سے وہاں ان کی فلم کی پروموشن کے دوران مل سکوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم