خدماتِ پاکستان کے اعتراف میں پرنس رحیم کے لیے ’نشان پاکستان‘ ایوارڈ

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو  پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں ’نشانِ پاکستان‘ کا ایوارڈ  عطا کر دیا۔

صدر مملکت نے یہ ایوارڈ پرنس رحیم کی پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب  میں وزرا، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ایوارڈ  کمرشل بینکنگ، مائیکروفنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔

بعد ازاں ، پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ سلطان علی الانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

صدر مملکت کو پاکستانی عوام کی فلاح کے لیے مختلف شعبوں میں  آغا خان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستان آنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ِمملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی  میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا۔

پرنس رحیم آغا خان نے نشان ِامتیاز سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اہم سیٹلائٹ کے مدار میں خلائی ملبے کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر پیٹرولیم

سبزی، پھلوں اور پانی کے ذریعے پہنچ کر پیٹ شدید خراب کرنے والا جرثومہ کونسا، بچا کیسے جائے؟

123 سال پرانا ایئر کنڈیشننگ سسٹم آج کی شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے کیا سبق دیتا ہے؟

اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ