لاہور: عمران خان کی 3 مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت 4 اپریل تک منظور کر لی ہے اور پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں مگر پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکاجائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں 3 مقدمات  درج ہیں جن میں ان کے اپنے ہی کارکن ظل شاہ کی موت،جھلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔مقدمات میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عمران خان کا موقف سننے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی تینوں مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دی تھی اور متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان