ڈاکٹر عفان قیصر بیوی کے پاؤں پکڑنے پر کیوں مجبور ہوئے؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر ڈاکٹر عفان قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک موقع ایسا بھی آیا کہ ان کو مجبوراً اپنی اہلیہ کے پاؤں پکڑنے پڑے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب میزبان نے ڈاکٹر عفان قیصر نے سوال کیا کہ زندگی میں کوئی ایسی چیز جس پر پچھتاوا ہوتا ہو؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھتاوا تو نہیں لیکن ایک مرتبہ یوں ہوا کہ میں اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود تھا اور گھر میں موجود میری اہلیہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اس کشمکش میں پڑ گیا کہ مریض کو چھوڑ دوں یا بیگم کو چھوڑوں۔ مجھے لگا کہ بیگم ویسے ہی کہہ رہی ہے جیسے اکثر بیویاں کہہ دیتی ہیں اس لیے میں مریض کو نہیں چھوڑ سکا لیکن بیگم کی طبیعت واقعی بہت زیادہ خراب تھی کہ گھر والے اٹھا کر اسپتال لے کر گئے اور مجھے گھر والوں نے آگاہ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر مجھے آج بھی افسوس ہوتا ہے کہ شاید مجھے اس وقت ایسا فیصلہ کرلینا چاہیے تھا، اب مجھے رونا آتا ہے کہ اگر وہ اس دن دنیا سے چلی جاتی تو میں کہاں ہوتا۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بیگم نے کبھی میرے نہ پہنچنے کا شکوہ نہیں کیا۔بیگم سے معذرت کے سوال پر ڈاکٹر عفان نے بتایا کہ پھر وہ صبح اسپتال گئے اور جا کر اپنی بیگم کے پیر پکڑ لیے تھے، وہی معذرت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن واقعی بیگم کے پیر دھو کر پی لینے چاہیے تھے کیوںکہ اس نے گِلہ نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عفان مختلف موضوعات پر اپنی رائے کے ساتھ ویڈیوز بناتے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے سموسے کو ایٹم بم قرار دیا تھا، حال ہی میں وہ اس وقت تنازع میں گھرے جب انہوں نے تربوز میں لال رنگ کا انجیکشن لگائے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟