بھارتی اینکر ‘بدو بدی‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہنسی نہ روک سکا

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاہت فتح علی خان کے گانے ‘بدو بدی‘کی ویڈیو کو یوٹیوب کی جانب سے ہٹانے پر ان کے مداح افسردہ نظر آتے ہیں وہیں پر اس خبر کو نشر کرتے ہوئے بھارتی اینکر کا تبصرہ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اینکر چاہت فتح علی خان کے گانے کی خبر سناتے ہوئے اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں کرپارہے۔

ویڈیو میں اینکر ‘شبھنکر مشرا‘ گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے ‘بدو بدی‘ کے حوالے سے ناظرین کو تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے اچانک ہنس پڑے۔ شبھنکر مشرا کی جانب سے سنجیدہ خبر کو مزاحیہ انداز میں سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اینکر کے حسِ مزاح کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔

ویڈیو کی بات کی جائے تو یہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی زندگی، کیریئر اور ان کی حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے ایک پیکیج تھا لیکن اینکر کی جانب سے اسے بالکل چاہت فتح علی خان کی طرز میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔


بھارتی اینکر گانے ’بدوبدی‘ کے بین ہونے پر انتہائی خوش نظر آئے اور ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی پوچھ ڈالا کہ ’کیا آپ کا بھی گانا سننے کے بعد میری طرح کانوں سے دھواں نکلا ہے، کمنٹ کرکے بتائیے گا‘۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے گانے ’بدو بدی‘ کو کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا گیا جس کے بعد جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین جشن مناتے دکھے وہیں کچھ مداح افسردہ بھی نظر آئے مگر چاہت فتح علی خان کی جانب سے مداحوں کے لیے بدوبدی 2 بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟