جنرل قمر باجوہ نے پاکستانی فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کو سونپ دی

منگل 6 دسمبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کر دی ہے۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں اعلٰی سول و فوجی حکام اور سابق عسکری قیادت نے شرکت کی۔

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم فوج کی خدمت کا موقع دیا جس نے میرے ہر حکم پر لبیک کہا۔‘

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے دعاگو ہوں۔ توقع ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فوج ترقی کی منزلیں طے کرے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا پاک فوج سے روحانی تعلق رہے گا، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا میری دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہوں گی۔‘

جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف بن گئے ہیں (فوٹو: آئی ایس پی آر)
جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف بن گئے ہیں (فوٹو: آئی ایس پی آر)

جنرل (ر) قمر باجوہ اپنی چھ سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج منگل کو ریٹائر ہوگئے ہیں اور انہوں نے گذشتہ روز وزیراعظم اور صدر مملکت سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاکستان کی فوج کے اُن افسران میں سے ہیں جو آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔ ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔

جنرل عاصم منیر کو فرنٹیر فورس ریجمنٹ کی 23 ویں بٹالین میں کمیشن ملا تھا۔ وہ اپنی ترقی اور موجودہ تعیناتی سے قبل ایک تھری سٹار جنرل کے طور پر کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر جی ایچ کیو میں تعینات تھے۔

انہیں ستمبر 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی تاہم انہوں نے 27 نومبر 2018  کو پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی منظر پر آگئی

پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر، کمرشل بینکوں کے لیے نئی ہدایات جاری

ویلنگٹن میں پاک نیوزی لینڈ مذاکرات، تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ، زراعت میں بھی روابط بڑھانے پر اتفاق

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے امریکی کارکنوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ

شکیب الحسن کو شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت مہنگی پڑگئی، بنلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر