ثانیہ مرزا نے غلطی اور کوتاہیوں کے لیے معافی کیوں مانگی؟

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اہل خانہ کے ہمراپ پہلی بار سفر حج کے لیے روانہ ہوئیں تو انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے دوستو اور عزیزو مجھے حج کے مقدس سفر پر جانے کا ناقابل یقین موقع نصیب ہوا ہے۔ میں اس سفر پر جانے سے قبل آپ سے عاجزی کے ساتھ کسی بھی غلطی اور کوتاہیوں کے لیے معافی چاہتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خود کو نجات دلانے اور روحانی تجدید کی تلاش کے اس موقع کے لیے میرا دل شکر گزاری سے بھر گیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ میری دعائیں قبول فرمائے اور مجھے صراط مستقیم پر چلائے۔

ثانیہ مرزا کہتی ہیں میں بہت خوش قسمت ہوں اور بے حد مشکور ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ براہ کرم مجھے اپنے خاص دعاؤں میں یاد رکھیں، میں عاجزی و انکساری اور مضبوط ایمان کے ساتھ ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بھی انسٹاگرام پر سفر حج پر جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ میں اپنی زندگی کے سب سے اہم سفر، حج کا سفر شروع کر رہی ہوں۔ یہ سفر صرف جسمانی سفر نہیں بلکہ گہرا روحانی تجربہ ہے جس کے لیے میں دل اور دماغ دونوں سے تیاری کر رہی ہوں۔ یہ سوچنے، توبہ کرنے اور ایمان کی تجدید کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی حمایت اور دعائیں میرے لیے کافی معنی رکھتی ہیں۔ میں آپ کی محبت اور نیک تمناؤں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہوں کیونکہ میں معافی، امن اور اللہ سے قریبی کا تعلق چاہتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

ان کا کہنا تھا کہ میں عاجزی کے ساتھ آپ سبھی سے معافی مانگتی ہوں، جس کسی کو میں نے جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر تکلیف دی ہو۔ یہ میری مخلصانہ امید ہے کہ آپ مجھے معاف کر دیں گے۔ مجھے امید ہے کہ میں زیادہ ہمدرد اور زیادہ عاجزی کے ساتھ واپس آؤں گی۔ براہِ کرم اس مقدس وقت میں مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ ہم سب کو امن، خوشی اور تکمیل نصیب فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp