آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
🇿🇦 win a thriller in New York 🔥
A skilful bowling display against Bangladesh helps them defend the lowest total in Men’s #T20WorldCup history 👏#T20WorldCup | #SAvBAN | 📝: https://t.co/XCZhIYVOHi pic.twitter.com/Kak9T5Jq0S
— ICC (@ICC) June 10, 2024
جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ نیویارک میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 113 رنز اسکور کیے ہیں اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز اسکور کرکے نمایاں بیٹر رہے، جبکہ ڈیوڈ ملر نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ
بنگلہ دیش کی ٹیم 114 رنز کے ہدف میں مقررہ 20 اوورز میں 109 رنز بناسکی اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہرڈائے نے 37 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ محمود اللہ نے 20 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ لیا، جبکہ اینرخ نورکیا اور ربادا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔