عازمینِ حج کو مکہ مکرمہ میں پاکستانی ذائقے اور معیار کے مطابق کھانے کی فراہمی

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر فہیم خان آفریدی کہا ہے کہ عازمینِ حج کو مکہ مکرمہ میں پاکستانی ذائقے اور معیار کے مطابق کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کیٹرنگ کمپنیوں کے معائنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام رہائشی عمارتوں اور 9 کیٹرنگ کمپنیوں میں پاکستانی فوڈ کوآرڈینیٹرز کی 24 گھنٹے تعیناتی کے ذریعے سروس کے معیار کو برقرار رکھا جارہا ہے۔

کیٹرنگ کمپنیوں کا معائنہ اور سروسز کی تفصیلات

فہیم خان آفریدی نے بتایا کہ امسال مکہ مکرمہ میں 70 ہزار سے زیادہ سرکاری عازمینِ حج کو اوسطاً 27 دن ان کی رہائشگاہوں پر 2 وقت کھانے اور ناشتے کی فراہمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی اداروں سے منظور شدہ 9 کیٹرنگ کمپنیوں کو پیپرا رولز کے تحت عازمینِ حج کو خوراک کی فراہمی کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

فہیم آفریدی نے کہاکہ عازمینِ حج کی حفاظت اور سلامتی کے پیش نظر اور مقامی قانون کے مطابق ان کیٹرنگ کمپنیوں کے کچن شہر سے باہر واقع ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ کیٹرنگ کمپنیاں روزانہ 5 تا 8 ہزار عازمین کے لیے 3 وقت کھانا تیار کرکے مخصوص گاڑیوں کے ذریعے متعلقہ رہائش گاہوں تک پہنچاتی ہیں۔

فہیم خان آفریدی نے کہاکہ فوڈ کوآرڈینیٹرز حفظانِ صحت کے اصولوں اور پاکستانی ذائقہ کے مطابق کھانے کی بروقت تیاری اور ترسیل کو یقینی بناتے ہیں۔

کھانوں کا معیار اور مینیو

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی رہائشگاہ میں موجود پاکستانی عازمینِ کرام کی اکثریت کے لحاظ سے کھانوں کے مصالحوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔

’کراچی، لاہور اور مضافات کے عازمین تیز مصالحہ جات جبکہ پشاور، کوئٹہ اور مضافات کے لوگ معتدل مصالحے پسند کرتے ہیں۔ سروس کے دوران الگ سے مصالحہ جات بھی فراہم کیے جاتے ہیں‘۔

فہیم خان آفریدی نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور اور پاکستان حج مشن نے گزشتہ سالوں کے تجربات، حجاجِ کرام کی آرا اور جسمانی ضروریات کے پیش نظر ایک متوازن مینیو تشکیل دیا ہے جس میں گوشت، دالیں، سبزی، چاول، دو قسم کی روٹی، لسی، فروٹ، میٹھا، چائے اور پانی شامل ہیں۔

شکایات کا ازالہ اور انتظامات

انہوں نے کہاکہ پاک حج موبائل ایپ یا ہیلپ لائن پر کھانے سے متعلق شکایت موصول ہونے پر کیٹرنگ کمپنی سے بازپرس کی جاتی ہے اور فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سعودی بلدیہ کا ادارہ بھی کیٹرنگ کمپنیوں کے انتظامات، کھانے کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو یقینی بناتا ہے۔

عازمینِ حج سے اپیل

فہیم خان آفریدی نے عازمینِ حج سے اپیل کی کہ سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیٹرنگ کمپنی کے عملے اور ساتھی حجاج سے تعاون کریں اور نظم وضبط کا خاص خیال رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز