موبائل نمبر کا پانچواں ہندسہ ملازمت کے حصول میں ناکامی کا سبب بنا گیا

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام طور پر جب آپ ملازمت کے لیے کسی کمپنی یا دفتر جاتے ہیں تو وہ آپ کی صلاحیتوں اور کام کو دیکھتے ہیں اور اسی کی بنیاد پر آپ کو ملازمت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے لیکن چین میں پیش آنے والے واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔

چین کی ایک کمپنی کے منیجر نے نوجوان کو صرف موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری پر رکھنے سے انکار کر دیا اور اس کی درخواست پر لکھے فون نمبر پر بدقسمت لکھ کر درخواست مسترد کر دی۔

چین میں ایجوکیشن سے متعلق کام کرنے والی کمپنی کے منیجر نے درخواست گزار کو صرف اس لیے مسترد کیا کیونکہ ان کا موبائل فون نمبر کا پانچواں ہندسہ 5 تھا اور یہ منیجر 5 کے ہندسے کو اپنے لیے بدقسمتی سمجھتا تھا۔

چینی صوبے شینزین کی ایک کمپنی کے منیجر کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منیجر کے اس اقدام کے بعد چین میں ایک مرتبہ پھر توہم پرستی کی بحث چھڑ گئی ہے جہاں توہم پرستی اب بھی کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر کمپنی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کمپنی ان لوگوں کو ملازمت نہیں دیتی جن کے فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں