مشہور بھارتی فلم ’عاشقی ‘ کے گانے پاکستان سے چوری کیے گئے، بھارتی موسیقار کا بڑا انکشاف

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ فلم ’عاشقی‘ اپنے زمانے کی ایک بلاگ بسٹر فلم تھی جو اپنی خوبصورت موسیقی کی وجہ سے کلٹ کلاسک حیثیت تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔

فلم میں راہل رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور موسیقی مشہور ہندوستانی موسیقار جوڑی ندیم اور شرون نے ترتیب دی تھی۔ ان گانوں کو آج بھی پورے جنوبی ایشیا میں گایا جاتا ہے اور اس موسیقی یقینی طور پر آج بھی سدا بہار موسیقی کی حیثیت حاصل ہے۔

 

بالی ووڈ کے ایک اور مشہور موسیقار للت پنڈت نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا، للت پنڈت بھارت کے ایک بڑے موسیقار کے طور پر جانے جاتے ہیں، بالی ووڈ کی کئی بڑی ہٹ فلموں کی کامیابی کے پیچھے ان کی تیار کردہ موسیقی کا ہاتھ رہا ہے، ان میں سب سے اہم فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی موسیقی بھی شامل ہے۔

پوڈ کاسٹ میں للت پنڈت نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مشہور فلم ’ عاشقی‘ کے گانے پاکستانی موسیقی سے چوری کیے گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ کس طرح عاشقی کے موسیقار ندیم شرون پاکستانی موسیقی کو کاپی کرتے تھے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ندیم اور شرون دبئی جاتے تھے جہاں وہ پاکستانی کیسٹس حاصل کرتے تھے اور پھر اس پاکستانی موسیقی کو اپنے گانوں کے طور پر تیار کر کے پیش کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری بھارتی فلم انڈسٹری جانتی ہے کہ بھارت میں پاکستانی موسیقی کی کاپی کی جاتی ہے اور فلم عاشقی کی تو ساری موسیقی ہی پاکستانی موسیقی سے کاپی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟