عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی جمشید کوارٹرتھانے میں بھی مقدمہ درج

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے بیرسٹرحسان نیازی کیخلاف کراچی جمشید کوارٹرتھانے میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حسان نیازی پر مقدمہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے کیخلاف درج کیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ محمد اقبال نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ  گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی وڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں ایک شخص انٹرویو دے رہا تھا۔

انٹرویو میں وہ شخص کہہ رہاتھا اگر عمران خان گرفتار ہوئے توکسی کا خیال نہیں رکھا جائیگا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔

مقدمہ کے متن کے مطابق مذکورہ شخص کا نام حسان نیازی معلوم ہوا، اور مذکورہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘