امریکا میں دیوہیکل پمپکن سڑک پر نکل آیا

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں تیز ہوا کے باعث ایک دیوہیکل مصنوعی پمپکن کھیت سے نکل کر سڑک پر لڑھکنے لگا، تاہم ایک اوبر ڈرائیور اور دیگر افراد کی مدد سے اسے روک لیا گیا۔

خبر رساں ادارے یو پی آئی کے مطابق کیری شہر میں واقع فلپس فارمز میں سالانہ ’پمپکن فیسٹیول‘ کے لیے سجاوٹ کے طور پر یہ بڑا مصنوعی پمپکن رکھا گیا تھا۔ اتوار کے روز تیز ہوا کے باعث پمپکن کو باندھنے والی رسیاں کھل گئیں، جس کے بعد وہ قریبی سڑک پر لڑھکتا ہوا آگے بڑھنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پاؤنڈ وزنی پمپکن، ورلڈ ریکارڈ بننے کا امکان

واقعے کے دوران قریب موجود ایک اوبر ڈرائیور اور دیگر افراد نے پمپکن کو روکنے میں مدد کی۔ فارم انتظامیہ کے مطابق مصنوعی پمپکن کو بحفاظت واپس فیسٹیول کے مقام پر پہنچا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp