کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دی جائے، مراد علی شاہ

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں سیف سٹی پر کام تیز کرنا چاہتے ہیں، سیف سٹی کے لیے جون کے آخر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی شپمنٹ آجائے گی، کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دی جائے۔

وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ، کچے کےعلاقوں میں ڈکیتوں کے خلاف آپریشن اور سی ٹی ڈی کو مزید سہولیات دینے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس 4 منصوبہ کا گزشتہ روز افتتاح کیا ہے، اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہیے، سیف سٹی کے لیے جون کے آخر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی شپمنٹ آجائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے لیے رائیٹ آف وے کی این او سی لی جارہی ہے، ایمرجنسی رسپانس وہیکل ہری پور سے اس ہفتے آنا شروع ہوجائیں گی، سیف سٹی پر کام تیز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس سیف سٹی منصوبے کے لیے ضروری سہولیات مہیا کریں، کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی ہے، کراچی کے جس علاقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو وہاں پولیس افسران کو جوابدہ کریں۔

صوبائی وزیرداخلہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے پولیس تھانوں کے دورے شروع کیے ہیں، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

ضیا لنجار نے بریفنگ میں بتایا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں، 14 ڈرون کیمرے سکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کو دیے ہیں، ڈرون کیمروں سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر نظر رکھی جائی گی، مزید 20 ڈرون کیمروں کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ سندھ  نے کہا کہ دہشتگردی کے مقدمات کی پراسیکیوشن بہتر ہوئی ہے، 2023 کے سات مقدمات اور 2024 میں 11 کیسز میں سزائیں ہوئی ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دیں، وزیراعلی سندھ

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دی جائے۔

آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ  سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے پولیس اہلکاروں کی تربیت کی ہے ، مزید اہلکاروں کی تربیت کررہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں کرائم کرنے والے ڈاکوؤں کے لیے ٹرائی بارڈر مینجمنٹ سسٹم بنائیں گے۔

آئی جی سندھ کے مطابق ٹرائی  بارڈر سے متعلق اجلاس رواں سال فروری  سے جاری ہیں، ٹرائی بارڈر میٹنگز میں بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور کے سینیئر پولیس افسران سے رابطہ رہتا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم کے ریجنل کمپلیکس پر کام تیز کیا جائے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے 4 ریجنل کمپلیکس بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے 4 ریجنل کمپلیکس حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں قائم کیے جارہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ریجنل کمپلیکس کے لیے گرانٹ منظور

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی ریجنل کمپلیکس کے لیے 2.8 ارب روپے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ وئیر اور فرانزک ٹولز کے لیے 400 ملین روپے پولیس کو دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ سندھ کو سافٹ ویئر کو فوری فعال کرنے کی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم