سپریم کورٹ میں 3 نئے ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس ملک شہزاد، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عقیل عباسی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تینوں نئے ججز سے سپریم کورٹ میں حلف لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری