ظہیر اقبال کا نئی نویلی دلہن سوناکشی کو لگژری گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار ظہیر اقبال نے نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی لگژری گاڑی تحفے میں دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ظہیر اقبال نے 2 کروڑ بھارتی روپے کی گاڑی بی ایم ڈبلیو سوناکشی کو تحفے میں دی ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شوبز جوڑے کی شادی کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں اہل خانہ سمیت دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تاہم سوناکشی کے بھائی اس شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

شادی کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں سوناکشی اور ظہیر اقبال اسی بی ایم ڈبلیو میں پارٹی کے مقام پر پہنچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp