دوحہ اجلاس: افغان حکومت کا وفد کس کی قیادت میں شرکت کرے گا؟

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کی نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد افغانستان پر اقوام متحدہ کے بلائے گئے مذاکرات کے تیسرے دور میں افغان وفد کی قیادت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کانفرنس اتوار اور پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ہے۔

اس سلسلے میں افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے گزشتہ روز ایکس (سابق ٹویٹر ) پر بتایا کہ منگل کو وزارت خارجہ کے اجلاس میں افغانستان پر پابندیوں، مالیاتی سرگرمیوں اور بینکنگ سسٹم پر پابندیوں اور دوحہ اجلاس کے بارے میں تفصیلات پر کئی معاملات زیر بحث آئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب نگراں حکومت اقوام متحدہ کی زیر قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

افغان حکومت کو گزشتہ مئی میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ اس نے فروری میں دوسرے اجلاس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘