مردان میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیوسروس کے مطابق دھماکا تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب ہوا ہے جس کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 3 لاشوں سمیت 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار سمیت خاتون بھی شامل ہیں۔

مردان پولیس کے ایک افسر نے وی نیوز کو بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے باعث ہوا، جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے، جو مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل وین وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک رکشہ بھی دھماکے کی زد میں آ یا، جس میں سوار دو مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دعوت کے بہانے موت کا جال، ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 رشتے داروں کو قتل کر دیا

فون ٹیپنگ اسکینڈل نے انڈونیشیا کی سیاست میں ہلچل مچادی، 4 پولیس افسران نامزد

پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا کا استعفے کا اعلان، بینکنگ بحران کے بعد سیاسی ہلچل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ، ترک پارلیمنٹ نے توثیق کردی

موسمیاتی تبدیلی کے دور میں سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر، آبی تعاون ہی خطے کے تحفظ کی ضمانت

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر تباہ کرنے کی دھمکی، فوجی کارروائی کا فیصلہ جلد متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟