عارف علوی پھر سے ڈینٹسٹ بن گئے

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصب چھوڑنے کے بعد اب دوبارہ اپنے کلینک کو جوائن کرلیا ہے۔

اس بات کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ان کے بیٹے عواب علوی نے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق صدر کو ڈینٹسٹ کے روپ میں ایک خاتون کے دانتوں کا ٹریٹمنٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عواب علوی نے اپنے فیملی کلینک ‘علوی ڈینٹل اسپتال’ میں عارف علوی کو واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم ان کے دوبارہ فارم میں آنے سے بہت خوش ہیں اور اب وہ باقاعدگی سے دانتوں کے مسائل کے حوالے سے کنسلٹیشن اور ٹریٹمنٹس کررہے ہیں’۔

عواب علوی کا کہنا تھا کہ 55 سال سے زیادہ کے تجربے اور دو ماہر ماسٹرز کی ڈگریوں کے ساتھ، ڈاکٹر عارف علوی 5 سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد بھی اپنے پیشے میں علم اور جذبے کی دولت لارہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عام انتخابات کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہونے پر رواں برس مارچ میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل بھی وہ ساری زندگی دندان سازی کے شعبے سے منسلک رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘